۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کھرمنگ خانقاہ معلیٰ

حوزہ/ آسمان امامت کے آخری تاجدار، مستضعفین جہاں امام مہدی (عج) کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر مرکزی خانقاہ معلیٰ کھرمنگ میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت کے آخری تاجدار، مستضعفین جہاں امام مہدی (عج) کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر مرکزی خانقاہ معلیٰ کھرمنگ میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا۔

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

جشن میں مشہور و معروف عاشقانِ ولایت و امامت بلتی قصیدہ خواں اور منقبت خواں حضرات نے امام عالی مقام کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

صدر محفل جید عالم دین حجت الاسلام والمسلمین محمد عابد حسین حافظی نے نظام مہدویت و ولایت اور سیرت آئمہ طاہرین علیہم السّلام پر روشنی ڈالی۔

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

مشتاق حسین، عقیل حانی، یاسر علی، محمد حسین، عرفان حیدر، مجتبی حسن اور عباس صابری سمیت دیگر منقبت خوان حضرات نے بہترین انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

خطیب محفل نے تاریخ ساز نورانی محفل کے انعقاد پر تمام مؤمنین و منتظمین محفل کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی ولادتِ باسعادت اور زندگی و ظہور کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

کھرمنگ بلتستان؛ مرکزی خانقاہ معلیٰ میں جشنِ مہدی موعود (ع) کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .